23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:54
کوئٹہ: ٹرینوں نے تاخیرکے ریکارڈ توڑ دیئے
اے آر وائی - کوئٹہ: اندروں ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینوں نے تاخیر کے ریکارڈ توڑ دیے جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
کراچی سےکوئٹہ آنے والی بولان میل چوبیس گھنٹے اور کوئٹہ ایکسپریس اٹھارہ گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچی۔ جعفرایکسپریس بھی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچی جس کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی اور مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
مسافروں نے محکمہ ریلوے کی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی، ٹرین میں پنکھوں کی عدم موجودگی اور پانی کی قلت سے انھیں سخت پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔