تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:57

مظفر گڑھ: مسافر بس الٹ گئی7 افراد ہلاک،30 زخمی

اے آر وائی - مظفر گڑھ: ضلع مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ شہر سلطان کے قریب مسافر بس اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ تیس زخمی ہوگئے۔



حادثہ آج صبح ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔ بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ نیند آنے کے باعث بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ زخمیوں کو علی پور اور شہر سلطان کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو مظفر گڑھ ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.