23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:6
فیصل آباد:سیلزٹیکس کیخلاف بھٹہ مالکان اور مزدوروں کا احتجاج
اے آر وائی - فیصل آباد: فیصل آباد میں سیلز ٹیکس کے خلاف بھٹہ مالکان اور مزدوروں نے احتجاج کیا ہے۔ بھٹہ مالکان اور مزدوروں نے اینٹوں اورکوئلے پر سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سمندری روڈ پر دھرنا دیا۔ جس کی وجہ سے جھنگ روڈ ، ستیانہ روڈ اور فیصل آبادروڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔
بھٹہ مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت سیلز ٹیکس فوری طور پر واپس لے۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ بھٹہ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر رانا فرمان نے اے آروائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھٹہ مالکان نے مطالبات کی منظوری تک بھٹے بند کردیئے ہیں۔