تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:28

ملتان: تیزگام ایکسپریس کا پاور ہاوس فیل

اے آر وائی - ملتان: ملتان ریلوے اسٹیشن پر تیزگام ایکسپریس کا پاور ہاوس فیل ہوگیا،مسافروں نے ریلوے اسٹیشن پر شدید احتجاج کیا۔ ملتان ریلوے اسٹیشن پر کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس کا پاور ہاوس فیل ہونے کی وجہ سے اس کو اسٹیشن پر روک لیا گیا۔



کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پاور ہاوس ٹھیک نہ ہونے پر مسافروں نے ریلوے اسٹیشن پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر ریلوے انتظامیہ نے ممکنہ توڑ پھور کے پیش نظر مسافرون کو ٹکٹوں کی مد میں واجبات واپس کرکے ان کے غصے کو ٹھنڈا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.