23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:55
اسلام آباد اسٹا ک فراڈ کیس،2 ملزمان کو10 سال قید کی سزا
اے آر وائی - راولپنڈی: اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے مشہور فراڈ ریفرنس میں جرم ثابت ہونے پر کرنل ریٹائرڈ جمشید رضا کو دس سا ل قید بامشقت اور ایک کروڑ تیس لاکھ روپے جبکہ شریک جرم مسعود شوکت کو دس سال قید اور دو کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔
راولپنڈی احتساب عدالت نمبر چار کے جج چوہدری عبدالحق کی عدالت نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے مشہور فراڈر یفر نس میں جرم ثا بت ہو نے پر دونوں ملزمان کو سزا سنائی۔ مجرمو ں کے خلاف احتسا ب بیورو نے احتساب عدالت میں ملزمان کے خلاف اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔