23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:22
لاڑکانہ:تشدد کا شکارلڑکی پناہ لینےنثارکھوڑوکےگھر پہنچ گئی
اے آر وائی - لاڑکانہ: لاڑکانہ میں جنسی تشدد کا شکارلڑکی پناہ کےلئے اسپیکرسندھ اسمبلی نثار کھوڑو کے گھر پہنچ گئی ۔ پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر سکینہ گاد نے لڑکی کو تحفظ کےلئے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیاہے .
لاڑکانہ کی رہائشی انیس برس کی روبینہ کو چھ ماہ قبل پانچ مسلح افراد نے اغواء کرکے قید میں رکھا اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ روبینہ موقع پاکرمسلح افراد کی قید سے فرار ہوکر سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑوں کے گھر پناہ کے لئے پہنچ گئی ۔ جہاں سے پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹرسکینہ گاد نے اسے ویمن پولیس اسٹیشن پہنچادیا ۔
پولیس اسٹیشن میں روبینہ کے والدین نے بتایاکہ انھوں نے اپنی بیٹی کی شادی وٹہ سٹہ کے تحت کی تھی لیکن روبینہ نے والدین کے بیان کو مسترد کرتےہوئے کہاہےکہ اسے اغواء کیا گیا تھا پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔