تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:36

ٹنڈومحمدخان میں زہریلی لسی پینے سے 10 افراد بیہوش

اے آر وائی - ٹنڈو محمد خان : ٹنڈو محمد خان کے نواحی گاؤں حمیرو کولہی کے گھر کے دس افراد زہریلی لسی پینے سے بے ہوش ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



تمام افراد کو ٹندو محمد خان کی سول اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں ہوش میں آنے پر متاثرہ افراد نے بتایا کہ انہوں نے گاؤں کی ایک دکان سے لسی خریدی تھی، لسی پیتے ہی الٹیاں آنا شروع ہوگئیں اور وہ بے ہوش ہوگئے۔ متاثرہ افراد میں دو خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.