تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:49

کراچی میں تشدد جاری، بچے اور وکیل سمیت 5 افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پر تشدد واقعات میں ایک وکیل اور ایک بچے سمیت پانچ افرد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سول اسپتال کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔



عید گاہ کھارادر اور نیپئر کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک وکیل مختار عباس اور بارہ سالہ بچہ بلال جاں بحق اور گل رحمان نامی شخص زخمی ہوگیا۔ نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں ایک ہوٹل پر فائرنگ سے عبدالباری نامی شخص جاں بحق ہوا ۔مائی کلاچی پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خالد محمود نامی شخص جاں بحق ہوا۔



اس سے پہلے ملیر اردو نگر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ دوسری جانب سول اسپتال کے باہر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگوں نے دکانیں اور مارکیٹیں بند کردیں تاہم پولیس اور رینجرز کی نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.