تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:28

کراچی: ملیر میں حالات بدستور کشیدہ

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے ملیر میں حالات بدستور کشیدہ ہے۔ شہر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔



ملیر کے علاقے سعود آباد اور کھوکھراپار میں آج صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد حالات پھر کشیدہ ہوگئے اور علاقے کی دکانیں اور بازار بند ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق کشیدہ صورتحال کے باوجود علاقے میں پولیس اور رینجرز کی تعداد نہایت کم ہے۔



انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کی نفری صرف مرکزی شاہراہوں پر تعینات کی ہے جو کسی واقعہ کی صورت میں علاقے کے اندر چکر لگا کر واپس چلی جاتی ہے۔ کراچی میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں گیارہ جبکہ دونوں روز کے دوران اکتیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.