24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:2
کراچی میں ڈبل سواری پر تاحکم ثانی پابندی عائد
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بوڑھے افراد ، خواتین اور صحافی اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔
پولیس اور رینجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی پر عملدارمد کو یقینی بنائیں۔ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال میں ایک وجہ جگہ جگہ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ بھی ہے جس کی وجہ سے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔