تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:4

لاہور :غلط انجکشن لگنے سے متعدد خواتین کی حالت خراب

اے آر وائی - لاہور : لاہور کے سرکاری ہسپتال لیڈی ایچیسن میں ڈاکڑوں کے میبنہ غلط انجکشن لگانے کی واجہ سے 20 سے زائد خواتین کی حالت خراب ہو گئی لواحقین کا احتجاج۔



لیڈی ایچیسن ہسپتال میں حاملہ خواتین کو کیلاموکس انجکشن لگایا گیا جس کے باعث خواتین کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئے جس پر لواحقین نے ہسپتال میں احتجاج کیا جن خواتین نے انجکشن لگوانے کے بعد بچوں کو دودھ پلایا ان کی حالت بھی خراب ہوگئی لواحقین کے احتجاج کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی۔



ہسپتال کی ایم ایس ڈاکڑ شگفتہ کے مطابق انجکشن غلط نہیں لگا یاان کا کہنا تھا کہ انجکشن محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا جو کی زائد المعیاد تھے تمام صورتحال پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکڑسعید الہی نے واقع پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ ذمہ داروں کے خلاف کروائی کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.