تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:21

کراچی ایکسپریس 16گھنٹے کی تاخیر کے بعد لاہور پہنچ گئی

اے آر وائی - لاہور: کراچی سے لاہور آنیوالی کراچی ایکسپریس سولہ گھنٹوں کی تاخیر کے بعد لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی ایکسپریس کو اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے لاہور پہنچنا تھا ۔



لاہور سے کراچی جانے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں ٹرین انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی درست اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں۔ اسٹیشن پہنچنے پر متعلقہ انتظامیہ سے ٹرین کی روانگی کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو انہیں درست نہیں بتایا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کم از کم انہیں ٹرین کی روانگی کے بارے میں درست اطلاعات فراہم کی جائیں تاکہ ان کا ٹائم بچ سکے۔ دوسری جانب لاہور سے کراچی کیلئے شام پانچ بجے کراچی ایکسپریس روانہ ہونا تھی جو تاحال روانہ نہیں ہوسکی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.