تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:37

کراچی: ملیر میں پولیس کا سرچ آپریشن، اہم ملزم گرفتار

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں ملیر سمیت دیگر علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد ملزمان سمیت ایک اہم ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے ۔



ایس ایس ملیر راؤ انور کے مطابق پولیس نے ملیر اور جعفر طیار سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے جس میں اہم ملزم بھی شامل ہے ۔



دوسری جانب ملیر کے مختلف علاقوں میں دوکانیں اور مارکٹیں بند ہیں ۔ مکینوں کا کہناہےکہ نامعلوم افراد نے بجلی کی پی ایم ٹی اڑادی تھی جس سے بجلی کی سپلائی منقطع ہے رینجرز اور پولیس اندر کے علاقوں میں موجود نہیں ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.