تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:59

کراچی: وکلا کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں وکیل کے قتل کے خلاف وکلا نے آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے تحت وکلا رہنمائوں نے سٹی کورٹ، ڈسڑکٹ کورٹ ملیر اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا ۔



وکلا کی جنرل باڈی اجلاس میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور جیل سے لائے گئے قیدی اور ان کے اہل خانہ کو اذیت سے دوچار ہونا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.