25 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:5
کراچی : پانچوں ایس پیز سمیت بارہ ایس پیز کی تقرریاں و تبادلے
اے آر وائی - کراچی : سندھ حکومت نے کراچی کے پانچوں ایس ایس پیز سمیت بارہ سے زائد ایس پیز کے تقرری و تبادلے کئے ہیں، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جارہی کیے گئے نوٹیکفیشن کے مطابق نعیم احمد شیخ کو ایس ایس پی ساوتھ، آصف اعجاز شیخ کو ویسٹ، کیپٹن عاصم قائم خانی کو سینٹرل، راو انوار کو ملیر ، لیفٹینٹ رٹائرڈ احسن عمر کو ایسٹ، عامر فاروقی کو اے آئی جی آپریشن، طارق دھاریجو ایس پی صدر اکرم ابڑو سٹی ساوتھ کراچی، عبدالوقار ملہن ایس پی گلشن، محمد علی وسان ایس پی موٹر وہیکل، حسیب بیگ ایس پی شاہ فیصل، شاہ جہاں ایس پی سائیٹ، ظفر دھاریجو ایس پی بلدیہ، نعمان صدیقی ایس پی لیاقت آباد، سلام شیخ ایس پی گلبرک، ملک محمد الطاف سرور ایس پی گڈاپ، عثمان غنی صدیقی کو ایس پی ملیر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔