تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:36

گورنرسندھ اور کے ای ایس سی کے درمیان مذاکرات

اے آر وائی - کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور کے ای ایس سی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات دس گھنٹے تک جاری رہے جس میں کے ای ایس سی انتظامیہ اور کمشنر کراچی محمد حسین سید اور سی ای او کے ای ایس سی تابش گوہر نے شرکت کی۔



اس موقع پرمیڈیا کو بریفنگ میں کمشنر کراچی محمد حسین سید نے کہا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ اور ہڑتالی ملازمین کےدرمیان مذاکرات طےپاگئےہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی آر سی کے نام سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں یونین کے چند عہدیدار، کےای ایس سی انتظامیہ اور حکومت کے چند نمائندے شامل ہوں گے۔



کمیٹی کے تحت پورے شہر میں نہ تو احتجاج اور دھرنا دیا جائیگا اگر کسی نے خلاف ورزی کی تواس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ جبری برطرف ملازمین کی ادائیگی رمضان سے پہلے ہوجائینگی۔ جس ملازم نے وی ایس ایف نہیں لیا اسے تنخواہ ادا کردی جائیگی۔ محمد حسین سید نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق ہائی کورٹ کے فیصلے پرعمل کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.