26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:12
کراچی: کروڑوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں پولیس نے کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی اور زائدالمعیاد ادویات برآمد کرکے کمپنی کے مالکان کو گرفتار کرلیا .
پولیس کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی علاقے میں سینچری فارما سوٹیکل کمپنی میں ٹی بی کے مریضوں کے لیے ادویات بنائی جارہی تھیں جو کئی اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز میں فراہم کی گئیں، ان ادویات میں بیشتر زائدالمعیاد تھیں۔ جن کی دوبارہ پیکنگ ڈیفنس فیز ون میں واقع کمپنی میں کی جارہی تھی ۔
کلوسیرن نامی دوا کی قیمت چوسٹھ روپےفی کیپسول تھی جو ٹی بی کے مریضوں کو آخری اسٹیج پر دی جاتی تھی۔ پولیس نے سینچری فارماسوٹیکل کمپنی کے مالکان اور ملازمین کو گرفتار کرکے کمپنی کو سیل کردیا ہے۔