26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:37
کوئٹہ: جعلی تعلیمی ادارے طلبا کے مستقبل کیلیے خطرہ
اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ میں تعلیم کو فروغ دینے کے نام پر جعلی تعلیمی ادارے قوم کے معماروں کا مستبقل تاریک کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایک نجی تعلیمی ادارے کے دو سو بیس طلبا بی ایڈ کی تعلیم حاصل کررہے تھے۔ ادارے کی انتظامیہ نے ان طلبا سے امتحانی فیس کی مد میں بائیس لاکھ روپے وصول کیے جس کے بعد ادارے کا مالک غائب اور کالج بند ہوگیا۔
گذشتہ روز متاثرہ طلبا کے والدین نے کالج کےسامنے احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ بلوچستان میں آج سے بی ایڈ کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں تاہم اس جعلی کالج کے طلبا امتحان میں شرکت سے محروم رہ گئے۔