26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:9
سندھ اسمبلی میں ذوالفقار مرزا کیخلاف تحریک استحقاق جمع
اے آر وائی - اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی میر محمد حسین بابو ٹالپر نے اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر وسینئر صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کے خلاف تحریک استحقاق سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔
بدین کے علاقے ماتلی سے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی میر بابو تالپور کی تحریک استحقاق سیکریٹری سندھ اسمبلی کو موصول ہوگئی ہے۔
تحریک میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے گزشتہ ہفتے ماتلی میں ایک جلسے کے دوران ان پر الزامات لگائے تھے، جس سے ان کا استحقاق مجروح ہوا ہے سیکریٹری اسمبلی ہادی بخش برڑو کے مطابق سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں میر بابو کی تحریک پر غور ہوگا۔