26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:22
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار
اے آر وائی - کراچی : طویل انتظار کے بعد کراچی میں آخر کار بارش کا آغاز ہو گیا اور مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔مختلف علاقوں میں موٹر سائکلیں پھسلنے کے واقعات میں متعدد افراد کے معمولی زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔
ملیر ، ائیر پورٹ ، گلشن معمار، گلشن اقبال ، سہراب گوٹھ اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے اور موسم خوشگوار ہو گیا ۔ سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہو گیا اور پھسلن ہو گئی جس کی وجہ سے موٹر سائیکلیں گرنے کے کئی واقعات ہوئے جن میں بعض افراد معمولی زخمی بھی ہوئے ۔