تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:43

لیہ میں پنچائت کے دوران تصادم، 4افراد ہلاک

اے آر وائی - لیہ : لیہ میں دیرینہ دشمنی کے تصفیہ کیلئے پنجائت کے دوران دونوں گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے .



یہ واقع اس وقت پیش آیا جب یونیں ناظم دونوں گروپوں میں صلح کروانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اچانک ایک کالے رنگ کی کار میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ڈی پی او کے مطابق پولیس نے تعاقب کرکے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔



چوک اعظم کے نواحی علاقے کوٹ ربانی میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد رسکیو ون ون ٹو ٹو نے زخمیوں کو چوک اعظم ہسپتال منتقل کروایا ۔ دونوں گروپوں میں دس سال سے دشمنی چل رہی ہے، جس میں اب تک اٹھارہ افراد قتل کیے جا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.