تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:47

سندھ حکومت کل سے امن کا سفر مہم شروع کریگی،شرجیل میمن

اے آر وائی - کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کل سے امن کا سفر مہم شروع کریگی، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور این جی اوز کو اس مہم کاحصہ بنایا جائیگا .



نیو سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ورزاء اور اراکین اسمبلی امن کا پیغام پہنچانے تمام سیاسی جماعتوں کے دفاتر جائیں گے۔ شہر کے بل بورڈز اور مختلف مقامات پر امن کا پیغام اور شہر کے مختلف علاقوں میں امن واک منعقد کی جائیگی ۔



شرجیل میمن نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سول سوسائٹی اور فنکاروں کے ذریعے امن کا پیغام لے کر جائیں گے۔ دہشت گردی کا شکار لوگوں کے اہل خانہ کے ذریعے امن کا پیغام دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.