تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:50

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں11 افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ایک خاتون سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے. پولیس کے مطابق آج صبح گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔ ناظم آباد چاؤلہ مارکیٹ کے قریب دو افراد کی بوری بند لاشیں ملیں۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو اغواء کے بعد قتل کیا گیا ۔



لیاقت آباد کے علاقے شریف آباد ریلوے پھاٹک کے قریب سے بھی ایک خاتون سمیت دو افراد کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئیں۔ سول اسپتال کے قریب دودھ کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث اشرف نامی شخص ہلاک اور عمران زخمی ہوگیا۔



نیو کراچی کے علاقے سیکٹر الیون جی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیراز چل بسا۔ سرجانی کے علاقے سیکٹر سیون اے سے ایک شخص کی کئی دن پرانی لاش برآمد ہوئی. قبل ازیں اورنگی ٹاوٴن اور کٹی پہاڑی کے علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.