تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:59

کراچی: واٹر ٹینکر ہائی روف پر الٹ گیا، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر ہائی روف پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔



حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ریس لگا رہا تھا اس دوران ٹینکر کنٹرول سے باہر ہو کر ہائی روف پر الٹ گیا۔ ہائی روف مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ہائی روف میں سوار نجی کمپنی کے گارڈز میں تین ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو واٹر ٹینکر کے اگلے حصے کو کاٹ کر نکالا گیا زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.