27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:46
کراچی: بوٹ بیسن کے علاقے سے غیرملکی خاتون گرفتار
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں پولیس نے بوٹ بیسن کے علاقے سے روسی نژاد خاتون کو ویزے کی میعادختم ہونے پر گرفتارکرلیا ہے۔ ڈی ایس پی کلفٹن شہزاد اصغر نے اے آروائی نیوزکو بتایاکہ روسی خاتون کو ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ روسی خاتون کی ویزے کی میعاد گذشتہ برس ختم ہوگئی تھی روسی خاتون پاکستان آنے سے پہلے بھارت بھی گئی تھی۔