27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:9
ٹوبہ ٹیک سنگھ: راوی میں کٹاؤکا عمل، سینکڑوں ایکڑ اراضی تباہ
اے آر وائی - ٹوبہ ٹیک سنگھ : ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دریائے راوی کے کنارے آباد بستی ماہابت کھرل کو دریائے راوی نے کٹاؤکے عمل سے پوری طرح سے مسمار کر دیا۔ سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
کٹاؤکا عمل تیزی سے جاری ہے اور روزانہ کئی ایکڑ اراضی دریائے راوی میں شامل ہورہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ پندرہ روز میں کٹا ؤ کے عمل سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ بستی ماہابت کھرل مکمل طور پر منہدم اور ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔