27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:40
کراچی ٹارگٹ کلنگ کے ملزمان کی فہرست دوست ملک سے مل گئی
اے آر وائی - حیدرآباد : آئی جی سندھ واجد درانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایک دوست ملک نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کی فہرست حکومت کو دی ہے، پولیس نے کراچی سے کاروائیوں کے دوران اسرائیلی اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔
پولیس ہیڈکواٹر حیدرآباد میں افسران اور جوانوں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ، کراچی کا مسئلہ حل کیا جائے گا تاہم پورے صوبے کے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
واجد درانی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، ان کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کو پولیس سے زیادہ اختیارات نہیں ہیں، ان کے اختیارات مساوی ہیں۔