تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:48

کراچی میں پرتشدد واقعات، وکیل اور خاتون سمیت 10افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں وکیل اور خاتون سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے .ناظم آباد رضویہ تھانے کی حدود سے دو بوری بند لاشیں ملیں۔ پی آئی بی کالونی میں دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ۔



سائٹ اور لیاری سے خاتون سمیت دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں ۔ گارڈن میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ۔ ایف بی ایریا میں وکیل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ۔ شاہ فیصل اور مبینہ ٹاؤن کے علاقوں میں دو افراد فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.