تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:41

ملتان: بھائی نے چچا کے ساتھ مل کر بہن کو قتل کردیا

اے آر وائی - ملتان: ملتان میں سگے بھائی نے چچا اور کزن کے ساتھ مل کر بہن اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا بعد میں ملزمان نے تھانہ قطب پور میں پیش ہو کر اعتراف جرم کر لیا۔



محلہ غلام آباد کی رہائشی سولہ سالہ ارم پندرہ روز قبل اپنے آشنا ارشد کے ساتھ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ مقتولین راولپنڈی کے علاقہ میں مقیم رہے۔ ارم کے چچا نے شادی کی یقین دہانی کروا کر ارم اور ارشد کو واپس گھر بلا لیا۔



گزشتہ رات ارم کے سگے بھائی محمد دستگیر نے چچا محمد وکیل اور کزن ساجن سے مل کر ارم اور اور ارشد کو سوتے ہوئے چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا بعد میں ملزمان نے تھانہ قطب پور میں پیش ہو کر اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.