تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
28 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:55

گورنر سندھ نے کراچی میں بجلی کے بحران کا نوٹس لے لیا

اے آر وائی - کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میں جاری بجلی کے بحران کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے جمعے کی شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔



اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل ، کے ای ایس سی اور سوئی سدرن گیس کے اعلیٰ حکام شرکت کرینگے ۔ اجلاس میں کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ اور اس کے اوقات میں اضافہ اور شہریوں کو حائل پریشانیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور اسکو کم کرنے کے لیے لائحہ عمل طئہ کیا جائے گا۔



گورنر سندھ نے کے ای ایس سی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں فوری کمی لانے کے اقدامات کئے جائیں، جبکہ کے ای ایس سی کو کام میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.