تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:35

کراچی: بسوں اور ہوٹلوں پرفائرنگ سے 9 افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں ایک بار پھر بسوں اور ہوٹلوں پر فائرنگ کے واقعات میں نو افراد کے ہلاک ہوگئے۔ رات گئے پولیس اور رینجرز نے اورنگی ٹاؤن اور پرانی سبزی منڈی کے علاقوں میں آپریشن کرکے پچاس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔



اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں بس پر فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ شفیق موڑ تیموریہ تھانے کی حدود میں روٹ ڈبلیو گیارہ کی منی بس پر فائرنگ کی گئی جس سے عبدالستار نامی شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر نیو کراچی کے علاقے سندھی ہوٹل کے قریب یکے بعد دیگرے دو ہوٹلوں پر فائرنگ کی گئی جس سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔



نیو کراچی ہی کے علاقے گبول ٹاؤن انڈسٹریل ایریا کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا اورنگی ٹاؤن میں دو افراد جبکہ پاک کالونی کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لعش ملی۔ ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے پینتیس سالہ انوار ہلاک ہوا ۔



پولیس اور رینجرز نے رات گئے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں بخاری کالونی علی گڑھ کالونی اور گلفام آباد میں سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی لی گئی اور پچاس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن فائرنگ کے واقعات کے بعد کیا گیا کی گئی ۔ پرانی سبزی منڈی اور پی آئی بی کالونی میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.