29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:12
کراچی اور لاہور میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا
اے آر وائی - کراچی: کراچی اورلاہور میں رات گئے ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی رات بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے حبس میں کمی کے ساتھ ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا۔ کراچی میں مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوتی رہی۔
ہلکی بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد موٹرسائیکل سوار پھسل کر زخمی ہوگئے۔ بارش کی چند بوندوں کے ساتھ کے ای ایس سی بھی مہربان ہوگئی اور شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا