29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
تنخواہیں نہ ملنے پر سوئی سدرن کے ملازمین کا احتجاج
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ملازمین نے تنخواہیں اورعیدبونس نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا ۔ ملازمین نے سوئی سدرن کی انتظامیہ کو الٹی میٹم دیا ہےکہ یکم اگست تک تنخواہ اور عید بونس ادا نہ کئے گئے تو سندھ اور بلوچستان میں ملازمین شدید احتجاج کرینگے۔ انھوں نے کہاکہ انتظامیہ بونس اور تنخواہ دینے میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائیگا ۔