29 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:47
لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے سے شہری پریشان
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبارتباہ اور معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں ۔ جبکہ کے ای ایس سی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ گیس اور فرنس آئل کی کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔
کوئٹہ میں بھی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زمینداروں کوبھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ زمینداروں کا کہنا ہےکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے فصلوں کو پانی نہیں مل رہاہے جس کی وجہ سے کھیت اور باغات تباہ ہورہے ہیں ۔