تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:36

کوئٹہ ،فائرنگ سے سات افراد ہلاک

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔



اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ پر ایران جانے کے لئے زائرین بس اسٹاپ پر کھڑے تھے کے اچانک نامعلوم کار سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور اس کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.