تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:37

سرگودھا:یوٹیلٹی اسٹورکے گیٹ میں کرنٹ سے3بچے جاں بحق

اے آر وائی - سرگودھا : سرگودھامیں یوٹیلٹی اسٹورکے گیٹ اورچھت میں چھوڑے گئے کرنٹ نے تین بچوں کی جان لے لی۔سابق رکن صوبائی اسمبلی کی قیادت میں اہل علاقہ نے واقعہ کیخلاف لاشیں سڑک پررکھ کرشدید احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کی مطالبہ کیا۔



سرگودھا کے نواحی چک نمبر 39 شمالی میں تین بچے سودا سلف لینے گئے تو بارش سے بچنے کے لئے گاوں میں واقع یوٹیلٹی اسٹور کے چھپر تلے جا رکے، سمیرا کا ہاتھ شٹر کو لگ گیا اورکرنٹ نے جکڑ لیا بھائی اورکزن اپنی بہن کوبچانے کے لئے آگے بڑھے اور بجلی کی بھینٹ چڑھ گئے۔



بچوں کو ریسکیو 1122 کےذریعے اسپتال پہنچایا گیا مگروہ جانبرنہ ہوسکے۔ واقعی کیخلاف سابق ایم پی اے اور تحصیل ناظم ملک شعیب کی قیادت میں نعشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور یوٹیلٹی سٹور کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی یوٹیلٹی اسٹورکے مالکان اورعملہ فرارہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.