1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:37
کراچی: دو وکلا کاقتل، وکلا کا عدالتوں سے بائیکاٹ
اے آر وائی - کراچی: کراچی میں دو وکلا کے نشانہ وار قتل کیخلاف وکلا رہنماؤں نے آج یوم سوگ اور سندھ بھر کی تمام ماتحت عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
گذشتہ روز نامعلوم افرادنے دو وکلا رہنما ؤں کو قتل کردیا تھا۔ جس پر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،کراچی بار،ملیر بار ایسوسی ایشن،سٹی کورٹ میں تین روزہ سوگ اور عداتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا ہے ۔
ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایڈووکیٹ ظفر اللہ نے اے ار وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کے قتل سے سوسائٹی میں انار کی پیدا ہوجائے گی وکلا کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہونا چاہیئے۔