تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:37

ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ برقرار،عوام پریشان

اے آر وائی - کراچی: یوں تو ملک کئی طرح کے بحرانوں کا شکار ہے لیکن توانائی کا بحران روز بہ روز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ بجلی کے بحران کی وجہ سے ملک بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔



کراچی میں کے ای ایس سی کے اعلان کے مطابق شہریوں کو یکم رمضان سے ساڑھے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کی زحمت اٹھانا پڑے گی۔ کراچی میں یومیہ بارہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔



دوسری جانب لاہور میں شارٹ فال چارہزار سے تجاوز کرگیا ہے ۔ شہری علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے اعلان کے باوجود مقدس مہینے میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور حکومت اپنے دعوں پر پورانہیں اتر سکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.