1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:38
ملتان: جام پور میں زمین کے تنازعے پرفائرنگ ،22افراد زخمی
اے آر وائی - ملتان: ملتان میں اڈہ لاڑ بستی جام پور میں زمین کے تنازعے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بائیس فراد زخمی ہوگئے۔ مقا می افراد کے مطابق ایک سو پچاس گھروں پر مشتمل زمین پر ایک گروپ نے قبضہ کرنے کی کوشش کی اور دو گھنٹے تک مسلسل فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بائیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے پانچ شدید زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق پولیس اور ایف سی واقعے کے بہت دیر بعد علاقے میں آئی ۔