1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39
کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں دس افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں ایک طرف امن ریلی جبکہ دوسری جانب مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشد د واقعات کی نئی لہر میں دس مزید افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
واقعات کے مطابق لانڈھی کے مختلف علاقوں میں 89، شیر پاؤ کالونی ، چاول گودام ، قائدآباد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ان تمام متاثرہ علاقوں میں وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقوں میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے ۔ قبل ازیں پاک کالونی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کوسٹر پر فائرنگ کردی جس سے دو افراد صداقت اور مرتضی جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیو الے افراد دونوں سگے بھائی تھے۔
گلستان جوہر کے علاقے سفورا چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا جبکہ شاہ فیصل کالونی میں ندی سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں اغو ا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔