تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39

کوئٹہ:اسپنی روڈ واقعے کیخلاف جزوی ہڑتال

اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر گذشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں گیارہ افراد کی ہلاکت کیخلاف شہر کے مختلف علاقوں میں آج ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی اپیل پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔



شہر کے وسطی علاقے علمدار روڈ،طوغی روڈ،لیاقت بازار،وفا روڈ ،ہزارہ ٹاؤن،بروری روڈ اور کرانی میں دکانیں اور کاروبار ی مراکز بند ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں جزوی ہڑتال ہے۔



دوسری جانب شہر میں زبردستی دکانیں بند کروانے کے الزام میں سٹی پولیس نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بارہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران مزید چھ مشتبہ افراد بھی حراست میں لئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.