1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
سکھر:نواز شریف کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں ریلی
اے آر وائی - سکھر : نواز شریف کو مسلم لیگ (نون ) کا بلا مقابلہ صدر منتخب کئے جانے کی خوشی میں مسلم لیگ (نون) کے کارکنوں کی جانب سے فوارہ چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔جس میں مرد خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ ملک جس بحران سے گذر رہا ہے نواز شریف کی قیادت میں عوام کی آخری امید ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( نون ) ملک اور جمہوریت کی خاطر حکومت کہ اچھے اقدام کی حمایت کی مگر حکومت نے اس کے باوجود غیر جمہوری رویہ اپائے رکھا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جیت کر ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے۔