1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ،شہری پریشان
اے آر وائی - لاہور : ملک بھر میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔جسکی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے ۔
بڑے شہروں میں بارہ سے سولہ گھنٹے اور دیہات میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ د س سے سولہ گھنٹے تک پہنچ گیاہے ۔ تعطیل والے دن بھی لوڈیشڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔
ملتان شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے چودہ گھنٹے اور نواحی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیاہے ۔ سکھر میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیداہوگئی ہے۔