1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
لاہور:کوٹ عبدالمالک سے دو دہشتگرد گرفتار،خودکش جیکٹس برآمد
اے آر وائی - لاہور : لاہور میں پولیس نے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرکے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ہے ۔ پولیس کے مطابق کوٹ عبدالملک کے علاقے سے گرفتار کئے گئے دہشتگرد محمدعقیل اور خدابخش سے دوخود کش جیکٹس اور بڑی تعداد میں ڈیٹونیٹر برآمد کئے گئے ہیں ۔دہشتگردرمضان المبارک میں اہم عبادت گاہوں کو نشانہ بناناچاہتے تھے ۔دہشتگردوں کو اسلام آبا دمیں گرفتاردہشتگردوں کی نشاہدی پر گرفتارکیاگیاہے۔