1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
ملتان : مظفرآبادتھانےکی چھت توڑ کرچارخطرناک ڈاکوفرار
اے آر وائی - ملتان : ملتان مظفر آباد تھانہ سے 4 خطرناک ڈاکو چھت توڑکر فرار ہوگئے۔ ملتان کے علاقے شیر شاہ میں قائم تھانہ مظفر آباد میں 3 خطرناک ڈاکو فیاض کھاکھی ، بلال، وقاص ، اور ایک ملزم بند تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکو پولیس والوں کی ملی بھگت سے تھانہ کی چھت توڑ کر فرار ہو گئےہیں۔پولیس کے مطابق ڈاکو ڈکیتیوں کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ تا حال ڈاکؤوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔