1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
چنیوٹ:باپ نےدوسری شادی کیلے5سالہ بیٹی25سالہ لڑکےسےبیاہ دی
اے آر وائی - چنیوٹ : چنیوٹ میں باپ نے دوسری شادی کیلئے اپنی پانچ سالہ بیٹی کوپچیس سالہ لڑکے کے ساتھ بیاہ دیا پولیس نے اطلاع ملنے پرچھاپہ مار کر کمسن بچی کو بازیاب کرالیا۔
نواحی گاؤں چک نمبر 466ج ب ڈپٹی والا میں محمد اکرم سلیانہ کی بیوی خورشید بی بی تین سال قبل انتقال کرگئی تھی ۔اکرم نے اپنا گھر دوبارہ بسانے کیلئے اپنی ہی برادری میں وٹہ سٹہ کی شادی کرنے کیلئے اپنی پانچ سالہ بیٹی ارم بی بی کا نکاح پچیس سالہ عرفان کے ساتھ کر دیا جبکہ اسکے بدلے دلہن کے والد محمد اکرم نے دولہا کی بہن سے شادی کرنا تھی ۔
کمسن بچی کا نکاح ہونے کے بعد باراتی کھانا کھانے میں مصروف تھے اور اس کے بعد دلہن کے والد کی بارات جانا تھی کہ پولیس تھانہ بھوآنہ نےاطلاع ملنےپرچھاپہ مار کر کمسن دلہن کو بازیاب کرا لیا جبکہ موقع سے بچی کے والد ،نانی، نکاح خوان مولوی محمد نواز اور دیگر باراتیوں سمیت دس افراد کو گرفتار کر لیا دولہا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔