تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:1

کراچی: میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

اے آر وائی - کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات دوہزار گیارہ اور میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سماج سے محروم خصوصی امیدواروں کے نتائج کا اعلان کردیا۔



میٹرک بورڈ کے کمیٹی کے روم میں ناظم امتحانات رفیعہ ملاح نے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ نتائج کے مطابق میٹرک سائنس گروپ میں حراشیخ نے اول پوزیشن ، عمارہ یوسف نے دوسری جبکہ سمر ساجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح میٹرک سائنس گروپ میں طالبات نے اپنی سبقت برقرار رکھی۔



میٹرک سائنس گروپ میں امتحانات کا تناسب73.92فیصدر ہا جبکہ سماعت کے محروم امیداروں کے نتائج کے مطابق اول پوزیشن محمد شایان جاوید ، دوسری پوزیشن سید محمد کاشان اور تیسری پوزیشن حماد بن طارق نے حاصل کی۔ خصوصی بچوں میں کامیابی کا تناسب 99 فیصدرہا۔ میٹرک بورڈ نے پوزیشن لینے والے امیدواروں میں اسناد بھی تقسیم کی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.