تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:28

عید سے قبل تمام اتحادی ایک ہوجائیں گے ،آغا سراج درانی

اے آر وائی - کراچی: صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ عید سے قبل تمام اتحادی ایک ہوجائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے واٹر بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔



آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو حکومت میں ضرور شامل ہوناچاہئے اور ہمیں امید ہے کہ ایم کیو ایم حکومت میں جلد شامل ہوجائے گی۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کیلئے مل کر جدوجہد کررہے ہیں ۔ دہشت گرد عناصر شہر کا امن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے ۔ صوبے اور شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور کئی دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔



آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ تمام اتحادیوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے عوام کی سہولت کیلئے بلدیاتی نظام میں ترامیم کی جائیگی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.