1 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:37
کراچی میں روزانہ10سے12افرادہلاک ہورہے ہیں، منظور وسان
اے آر وائی - کراچی: وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی میں روزانہ دس سے بارہ افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ حل کرتے ہیں تو دوسری جگہ کشیدگی ہوجاتی ہے۔ کراچی میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں اور میڈیا کا تعاون چاہیئے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صدر کی ہدایت پر پولیس کیلئے پانچ ارب کا پیکیج دیا گیا ہے۔ پولیس کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جدید سہولیات کے ساتھ پولیس کو امن قائم کرنا ہوگا۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں مساجد میں سیکیورٹی بڑھادی جائے گی اور ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔