تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:47

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں نو افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ بیشتر علاقے، بنارس، صدر، لیاری اور گولیمار کے علاقوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ پولیس نے ان علاقوں میں نفری میں اضافہ کیا ہے اور کسی بھی طور پر کارروائی کرنے کیلئے تیاری کررہی ہے۔



پیر کی صبح شرافی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹبل جاں بحق ہوا۔ کورنگی عوامی کالونی سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی نعش بر آمد ہوئی ۔ دھوبی گھاٹ کے علاقے سے دو افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لعش ملی جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔



بلدیہ نمبر پانچ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔ مقتولین کی شناخت پینتالیس سالہ سلطانہ اور 55سالہ شمس الرحمن کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق پیش آنے والا واقعہ گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.